اب مرد بھی بچے پیداکرسکتے ہیں، سائنسدانوں نے مردوں کو حاملہ کرنے میں مہارت کا دعویٰ کردیا، مگر کیسے؟ جانئے

یویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) باپ بننے کی خواہش تو ہر مرد کو ہوتی ہے لیکن ایسے کتنے مرد ہوں گے جو اس خواہش کی تکمیل میں خود حاملہ ہونا پسند کریں گے؟ حیران مت ہوں، ہم نے کوئی اچنبھے کی بات نہیں کی۔ جدید ٹیکنالوجی کی مہربانی سے سائنسدان ایسا کام کرنے جا رہے ہیں کہ سن کر ہی مردوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جدید میڈیکل سائنس کے باعث خواتین میں رحم کا ٹرانسپلانٹ ممکن ہو چکا ہے اور اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”مردوں کے جسم میں بچے دانی ٹرانسپلانٹ کی جا سکتی ہے جس کے بعد وہ حاملہ ہو سکیں گے اور بچے کو جنم دے سکیں گے۔“ سائنسدانوں کے اس اختراعی انکشاف کے بعد مغربی ممالک میں جنس تبدیل کرکے مرد عورتیں تو بن ہی رہے تھے، اب وہ مائیں بھی بن سکیں گے۔ شادی نہ کرنے کا سب سے بڑا نقصان جدید تحقیق میں سامنے آگیا، وہ نقصان جس کے بارے میں کسی مرد نے اب تک سوچا بھی نہ تھا، جان کر دل کرے گا کہ ابھی ہی۔۔۔ امریکن سوسائٹی برائے تولیدی ادویات ڈاکٹر رچرڈ پاﺅلسن کا کہنا تھا کہ ”سائنس میں ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ مرد حاملہ نہیں ہو سکتے۔ مردوں کا جسم بھی حمل کو سپورٹ کرتا ہے اور اگر ان کے جسم میں رحم ٹرانسپلانٹ کر دیا جائے تو ان کا حاملہ ہونا اور خواتین کی طرح بچے کو جنم دینا قطعی ممکن ہے۔ ماضی میں جو خواتین نشوونما کے بگاڑ کے باعث رحم کے بغیر پیدا ہوتی تھیں وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی تھیں لیکن اب ان میں رحم ٹرانسپلانٹ ممکن ہو چکا ہے اور وہ مائیں بھی بن رہی ہیں۔ اسی طرح جو پیدائشی طور پر مرد پیدا ہوا ہے لیکن اس نے سرجری کے ذریعے اپنی جنس تبدیل کروا لی ہے اس میں بھی رحم ٹرانسپلانٹ کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد وہ حاملہ ہو سکے گا۔اس میں کچھ اضافی چیلنجز کا سامنا ہو گا لیکن بظاہر اس میں کوئی مشکل نظر نہیں آتی اور یہ بالکل ممکن ہ

Comments